15دسمبر2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمّہ دار نے منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کدھر شریف میں شیخ الحدیث والتفسیر ابوالخیر الحافظ محمد ظہوراحمدقادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ زون ذمّہ دار نے سجادہ نشین محمد طارق مسعود قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء)